1
ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
سب خوبیاں الله کو جو مالک سارے جہاں والو کا
All praise is to Allah, the Lord Of The Creation.
सब खूबियां अल्लाह को जो मालिक सारे जहान वालों का
"تفسیر - ٱلحمدُ لِلَّهِ" - حضرت عبدالله بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما نے فرمایا: تمام خوبیاں اور تعریفیں اور شکر اللہ تعالٰی ہی کے لئے ہیں، کیونکہ اس نے بندوں کو پیدا فرما کر ان پر احسان فرمایا، انہوں نے اس کی حمد و ثنا کی، اور بعضوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی کا شکر اس کی پچھلی بے شمار نعمتوں کے بدلے میں ہیں، خصوصاً اس لئے کہ اس نے ان کو ایمان کی ہدایت کی، بعضوں نے کہا کہ شکر، وحدانیت اور علوہیت (یعنی معبود) ہونا صرف اللہ تعالٰی کے لئے ہے جس کی نہ کوئی اولاد ہے، نہ کوئی وزیر، نہ مددگار، وہ سب سے بے پرواہ ہے، "رَبِّ ٱلعَٰلَمِینَ" جو مخلوق روئے زمین اور آسمانوں میں ہے، ان سب کا خالق اور پالنے والا ہے، جنّ اور انسان کا مولا اور ساری مخلوق کو رزق دینے والا، اور انکو ایک حال سے دوسرے حال کی طرف پھیرنے والا ہے، (تفسیر ابن عباس)